هفته,  23 نومبر 2024ء
جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کا مینڈیٹ چھینا گیا، نعیم الرحمان برس پڑے

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کا مینڈیٹ چھینا گیا۔

انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے جامشورو انٹرچینج پر دھرنا دیا۔

دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج کا ملین دھرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ جاگ رہا ہے، پیر پگارا کی قیادت میں شروع ہونے والی تحریک رکے گی نہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ اس الیکشن کے نتائج کالعدم قرار دے، ہمیں چپ کروانے کیلئے ایک ارینجمینٹ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں