اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگڑا صبغت اللہ راشدی نے کہا ہے کہ عمران خان کو چور نہیں مانتے اگر پی ٹی آئی کے بانی چور ہیں تو ہم سب چور ہیں۔
عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیر پگڑا کا کہنا تھا کہ الیکشن کے نتائج ڈھائی ماہ پہلے ہی بک چکے ہیں، جو جیتا ہے سر پکڑ کر بیٹھا ہے، ڈھائی کروڑ نوجوانوں کی رائے نہیں روکنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کھچڑی پکنے کے بعد جو بھی حکومت بنے گی وہ 8 سے 10 ماہ تک چل سکے گی۔ الیکشن سے پہلے بہت سے دوستوں نے ہمیں الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کا مشورہ دیا لیکن ہم نے الیکشن لڑا۔ وہ انہیں دنیا کے سامنے بے نقاب نہ کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں مارشل لاء لگا سکتے ہیں، یہ عدلیہ مارشل لاء کو بھی قانونی کور دے گی۔