اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے پانی پی ٹی آئی کے خلاف عدم اعتماد لانے کے بیان کے حوالے سے وضاحت دے دی ہے۔
گزشتہ روز نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے دوران جنرل ریٹائرڈ باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید رابطے میں تھے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ فیض حمید ان کے پاس آئے اور کہا کہ سسٹم کے اندر رہ کر جو کرنا ہے وہ کریں، جنرل ریٹائرڈ باجوہ اور فیض حمید کی باتوں پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مہر تصدیق ثبت کردی، میں خود عدم اعتماد کے حق میں نہیں تھا۔
تاہم اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز غلطی سے میری زبان پر جنرل (ر) فیض حمید کا نام آگیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض 2018 کے انتخابات کی دھاندلی کے ذمہ دار ہیں۔