پیر,  16  ستمبر 2024ء
میں اپنے حلقے میں ایک لاکھ ووٹوں سے جیت رہا تھا،اہم پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ جعلی نتائج آنے ہیں تو الیکشن کا کیا فائدہ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے حلقے سے ایک لاکھ ووٹوں سے جیت رہےتھے۔

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی روکنے کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں، جمہوریت پر کھلم کھلا حملہ کیا گیا ہے۔ 8 فروری کو لوگوں نے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے، انتخابی مہم کے دوران آئے روز ہمارے کارکنوں کو اٹھایا جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سے قبل ہم سے بلے کا نشان چھین لیا گیا، عوام نے تاریخی ووٹ دیئے جس پر ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وہ اپنے حلقے سے ایک لاکھ ووٹوں سے جیت رہے ہیں، عوام نے ہمارے امیدواروں کے انتخابی نشان کو یاد رکھ کر ووٹ دیا۔ . الیکشن سے قبل انتخابی نشان لے کر عوام کو مشکلات میں ڈال دیا گیا۔ پولنگ سٹیشن سے آر او آفس تک دھاندلی کی مثال بنا دی گئی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News