اتوار,  08  ستمبر 2024ء
پی ایس ایل 9، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ایکس اکاؤنٹ ہیک، اہم پیغام جاری

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے ایک روز قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ایکس اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کرکے شائقین کرکٹ اور دیگر کو آگاہ کیا ہے کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے جسے فوری طور پر بحال کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایکس اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی کسی بھی خبر پر اگلے نوٹس تک توجہ نہ دی جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ پر سائبر حملہ ہوا تھا جس کے باعث شائقین کرکٹ کو ٹکٹوں کی بکنگ میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News