پیر,  16  ستمبر 2024ء
الیکشن 2024:مختلف حلقوں میں دوبارہ پولنگ کے بعدکون سے امیدوارجیتے ؟ نتائج آگئے،دیکھیں

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )پاکستان کےمخصوص علاقوں میں ووٹرز دوبارہ امیدواروں کو چننے کا اپنا حق استعمال کر رہے تھے کیونکہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات کے دوران مختلف خلاف ورزیوں کی وجہ سے دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعرات کو حلقہ PS-18، PK-90 اور NA-88 میں دوبارہ پولنگ کے بعد دو آزاد امیدواروں اور ایک آئی پی پی کے امیدوار نے الیکشن جیت لیا۔

گھوٹکی کے حلقہ پی ایس 18 میں دو پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد آزاد امیدوار جام مہتاب داہر کامیاب ہوگئے، حلقے کے تمام 188 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق،جام مہتاب نے 57,878 ووٹ حاصل کیے، اس کے بعد پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار شہریار نے 55,678 ووٹ حاصل کیے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں حلقہ پی کے 90 کے 25 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ہوئی۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد تمام 169 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار آفتاب عالم کو فاتح قرار دیا گیا۔ انہوں نے 45,970 ووٹ حاصل کیے اور پیپلز پارٹی کے امجد آفریدی 34,364 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

خوشاب کے حلقہ این اے 88 میں 26 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی ختم ہوگئی جہاں پر دوبارہ پولنگ ہوئی۔ حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار گل اصغر 87 ہزار 805 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ آزاد امیدوار معظم شیر 70186 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News