هفته,  23 نومبر 2024ء
مولانا اور پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، ملکی سیاست میں ہلچل مچادینے والی خبر سامنےآگئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سیاسی میدان میں بڑی تبدیلی، پی ٹی آئی وفدمولانافضل الرحمان کےگھرپہنچ گیا۔
نجی ٹی وی کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کےوفدمیں اسدقیصرعامرڈوگر،بیرسٹرسیف اورفضل خان شامل ہے،جے یو آئی کی جانب سے حافظ حمد اللہ اور ضیاالرحمن نے وفد کا استقبال کیا،مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی وفد کا خیر مقدم ۔


ملاقات میں حالیہ انتخابات اور سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی، حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی سمیت تحفظات پر تبادلہ خیال بھی کیاگیا۔
ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی وفد نے عمران خان کا پیغام مولانا فضل الرحمان تک پہنچایا، پی ٹی آئی وفد نےانتخابات میں مبینہ دھاندلی اور اپوزیشن میں ساتھ چلنے کیلئےمولاناکودعوت دی۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے جیل سے امریکہ کیلئے پیغام بھجوا دیا


ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت سازی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا، وفد نے عمر ایوب کی بطور وزیر اعظم امیدوار کے لئے بھی حمایت مانگ لی۔

مزید خبریں