هفته,  23 نومبر 2024ء
میڈیکل کی دنیا میں انقلابی قدم ، روس کینسر کی ویکسین تیار کرنے کے قریب

روس (روشن پاکستان نیوز)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے انکشاف کیا ہے کہ روس میں سائنسدان کینسر کی ویکسین تیار کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں اور جلد ہی اس مہلک بیماری کی ویکسین دستیاب ہو جائے گی۔

ٹیلی ویژن پروگرام فیوچر ٹیکنالوجیز فورم میں روسی صدر نے کہا کہ ہم کینسر کی ویکسین اورنئی نسل کیلئے  مدافعتی ادویات کی  بنانے کے بہت قریب ہیں جو جلد ہی مریضوں کے لیے دستیاب ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ویکسین جلد ہی انفرادی نوعیت کے علاج کے موثر طریقوں کے طور پر استعمال کی جائیں گی۔

تاہم روسی صدر پیوٹن نے یہ واضح نہیں کیا کہ مذکورہ ویکسین کس قسم کے کینسر کے لیے بنائی جا رہی ہے۔

مزید خبریں