کرم(روشن پاکستان نیوز) کرم میں فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود جھڑپوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس میں مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق تازہ جھڑپوں میں مزید 5 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے ہیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 55 اور زخمیوں کی 149 تک پہنچ گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ 8 روز سے بند ہے جس کے باعث افغانستان کے ساتھ خرلاچی بارڈر پر تجارت بھی بند ہے۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل ہے ۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا کرم حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان
ڈپٹی کمشنر جاویداللہ کا کہنا ہے کہ فائر بندی اور جھڑپیں رکوانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔