هفته,  23 نومبر 2024ء
طوفان برٹ برطانیہ سے ٹکرا گیا، حادثات میں 2 افراد ہلاک

سمندری طوفان برٹ برطانیہ سے ٹکرا گیا جس کے باعث ہونے والے حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا اور ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مانچسٹر میں کار پر درخت گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ اسی شہر میں ایک اور کار حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔

رپورٹس کے مطابق ساحلی علاقوں میں 70 میل فی گھنٹا کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ ہفتہ کو درجہ حرارت میں اضافہ ہوا جبکہ برف پگھلنے اور تیز ہوا کے سبب سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے 100 سے زائد سیلاب کی وارنگز اور الرٹ جاری کردیے ہیں۔

انگلینڈ اور ویلز میں 4 ہزار سے زائد عمارتیں بجلی سے محروم ہوگئیں۔ اتوار کو بھی ریل شیڈول متاثر ہوا جبکہ ویک اینڈ پر 339 ٹرینیں منسوخ کی گئیں۔ نیو کاسل ایئرپورٹ پر خراب موسم کے سبب پروازیں بھی متاثر ہوگئیں۔

مزید خبریں