جمعه,  13 دسمبر 2024ء
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون ہوگا ؟نام سامنے آگیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مرکز میں تحریک انصاف کی حکومت نہ بننے پر اپوزیشن لیڈر کون ہوگا؟ تحریک انصاف نے ناموں پر غور شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر کیلئے بیرسٹر گوہر علی خان اور شیر افضل مروت کے نام سامنے آئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے شیر افضل مروت کا نام دیا ہے، شیر افضل مروت کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے علیمہ خان سرگرم ہیں۔مرکز میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نہ بننے پر اپوزیشن لیڈر کے نام کا حتمی فیصلہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کریں گے۔

مزید پڑھیں: کراچی سے قومی اسمبلی کی 21 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری، دیکھیں مکمل تفصیل

خیال رہے کہ نجی ٹی وی کے پرگرام میں گفتگو کے دوران پاکستان تحریک انصاف رہنما بیرسٹر  گوہر علی خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کریں گے، مخصوص نشستوں کیلے ایم ڈبلیو ایم کا سہارا لیا جائے گا۔گوہر علی خان کا مزید کہنا تھاپاکستان تحریک انصاف کسی پارٹی میں ضم نہیں ہونے جا رہی،  اپوزیشن میں بیٹھیں گے اور ٹف ٹائم دیں گے۔ 

مزید خبریں