هفته,  12 اکتوبر 2024ء
مزیدار ساگ قیمہ بنانے کی منفرد اور آسان ترکیب،بنائیں اور گھر والوں کے ساتھ مل کر مزےاڑائیں

اجزاء
سرسوں کا ساگ ایک کلو2 پالک آدھا کلو3 تازہ میتھی 200 گرام4 قیمہ آدھا کلو5 نمک حسب ذائقہ6 لہسن کے جوئے چھ سے آٹھ عدد7 ادرک ایک انچ کا ٹکڑا8 پسا ہوا ادرک لہسن ایک چائے کا چمچ9 پیاز دو عدد درمیانی10 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ11 دہی آدھی پیالی12 ہری مرچیں چار سے چھ عدد13 مکئی کا آٹا تین چوتھائی پیالی14 مکھن آدھی پیالی15 کوکنگ آئل آدھی پیالی

تیار کرنے کی ترکیب

1ایک باریک کٹی ہوئی پیاز کو دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کریں اور اس میں ادرک لہسن،لال مرچ اور قیمہ(ہاتھ کا کُٹا ہوا) ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔پھینٹی ہوئی دہی شامل کرکے درمیانی آنچ پر پانی خشک ہونے تک پکائیں۔

2سرسوں،پالک اور میتھی کے ساگ کو صاف دھو کر باریک کاٹ لیں۔(اگر اسے مٹی کی ہانڈی میں پکایا جائے تو اس کا مزہ دوبالا ہو جائے گا)۔

3ہانڈی میں کٹے ہوئے ساگ کو ڈال کر اس میں نمک،لہسن،پیاز اور ہری مرچیں ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ ساگ کا اپنا پانی خشک ہو جائے۔

4چولہے سے اتار کر تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے پر اسے لکڑی کے چمچ سے گھوٹ لیں اور اس میں کوکنگ آئل شامل کر لیں۔

5اچھی طرح بھوننے کے بعد اس میں تھوڑا تھوڑا مکئی کا آٹا ڈالتے ہوئے بھونیں،پھر بھنا ہوا قیمہ شامل کرکے ڈھک کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔

6قیمے والے ساگ کو ڈش میں نکال کر باریک کٹی ہوئی ادرک کو مکھن میں فرائی کرکے ڈال دیں اور گرم گرم مکئی کی روٹی کے ساتھ شروع کریں۔

مزید خبریں