بدھ,  18  ستمبر 2024ء
ایک ہی پودے پر آلو اور ٹماٹراگا کر کسان نے دنیا کو حیران کر دیا ،دیکھیں تفصیل

اسلا م آباد(روشن پاکستان نیوز)جہاں پوری دنیا میں زراعت کے شعبے میں جدت دیکھنے میں آرہی ہے، وہیں کسانوں کی توجہ موسمیاتی تبدیلیوں سے بچتے ہوئے کم وسائل کے ساتھ زیادہ پیداوار حاصل کرنے پر ہے۔
حال ہی میں بھارت کے ایک کسان نے ایک ہی پودے سے آلو اور ٹماٹر اگانے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دو مختلف پودوں سے دو مختلف سبزیاں اگانا کیسے ممکن ہے؟
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرافٹنگ کی مدد سے ایک پودے سے دو مختلف سبزیاں اگائی جا سکتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کسان نے اس پودے کا نام ’پوماٹو‘ رکھا ہے، اس حوالے سے بھارتی کسان کا کہنا ہے کہ ڈرافٹنگ کی مدد سے ایک ہی پودے سے دو مختلف اقسام اور زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔
کسان نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ ایک پودے سے 2 کلو ٹماٹر اور ڈیڑھ کلو آلو حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News