هفته,  12 اکتوبر 2024ء
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو 24 مقدمات میں ضمانت مل گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (روشن پاکستان نیوز)پشاور ہائی کورٹ کے ڈیرہ اسماعیل خان بینچ نے منگل کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کی 24 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔
گنڈا پور اس دن ڈی آئی خان بنچ کے سامنے پیش ہوئے جب پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے انہیں خیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیا تھا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے صوبے میں جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر مخلوط حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے جب کہ جماعت مرکز اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) سے ہاتھ ملاے گی۔
یہ اعلان منگل کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے پارٹی رہنماؤں اور صحافیوں کی اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا۔

مزید خبریں