هفته,  12 اکتوبر 2024ء
امید ہے کہ عدالت سے پی ٹی آئی کی 50 نشستیں واپس مل جائیں گی، اسد قیصرنے امید ظاہر کر دی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ امید ہے عدالت سے پی ٹی آئی کی 50 سیٹیں واپس مل جائیں گی۔

اسد قیصر نے کہا کہ آج عمران خان کے سامنے اتحاد کی تجویز رکھ دی ہے، پی ٹی آئی کے پاس سیاسی جماعتوں سے اتحاد کے لیے اہم آپشنز ہیں

انہوں نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، اس پر اعتماد کیا جائے، عدالت سے امید ہے کہ پی ٹی آئی 50 سیٹیں واپس لے گی۔

اسد قیصر نے کہا کہ کے پی میں حکومت سازی کے لیے مشاورتی نظام بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں