جمعه,  20 دسمبر 2024ء
فیصل چوہدری کوپی ٹی آئی لیگل ٹیم سے الگ کردیاگیا

 

پاکستان تحریک انصاف نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری کو لیگل ٹیم سے الگ کردیا۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی وکلا کے واٹس ایپ گروپس سے نکال دیا گیا۔

ذرائع نے بتایاکہ فیصل چوہدری اور انتظارپنجوتھا چند رہنماؤں کی پارٹی میں واپسی کیلئےکوشاں تھے اور ڈی چوک احتجاج سے متعلق فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شکایت لگائی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل چوہدری اورانتظار پنجوتھا مشاورت کے بغیر ملاقاتوں پر کام کر رہے تھے، فیصل چوہدری کو بانی پی ٹی آئی کے تمام کیسز سے الگ کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز فیصل چوہدری، سلمان اکرم راجا اور شعیب شاہین نے جیل میں عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

مزید خبریں