پیر,  07 اکتوبر 2024ء
جماعت اسلامی کے نئے امیر کے لیے 3 نام سامنے آگئے،دیکھیں تفصیل

لاہور(روشن پاکستا ن نیوز)جماعت اسلامی کے نئے امیر کے لیے لیاقت بلوچ، سراج الحق، حافظ نعیم کے نام سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے نئے امیر کے انتخاب کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان کے نام شامل کیے گئے ہیں۔

جماعت اسلامی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی شوریٰ نے 17 فروری کو منصورہ میں اجلاس طلب کرلیا ہے، شوریٰ اجلاس میں استعفوں کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور سراج الحق کا استعفیٰ قبول کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ شوریٰ کرے گی۔

جماعت اسلامی کے ذرائع نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے ارکان امیر کے عہدے کے لیے دوسرے رکن کو ووٹ دے سکتے ہیں۔

جماعت اسلامی کے نئے امیر کے انتخاب کا عمل 31 مارچ تک مکمل ہو جائے گا، جماعت اسلامی کے نئے امیر کے لیے لیاقت بلوچ، سراج الحق، حافظ نعیم کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔

جماعت اسلامی کے ذرائع نے بتایا کہ لیاقت بلوچ کو جماعت کا قائم مقام امیر بنائے جانے کا امکان ہے۔

صدر الیکشن کمیشن جماعت اسلامی راشد نسیم کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے نئے امیر کا اعلان اپریل میں کر دیا جائے گا۔

گزشتہ روز سراج الحق نے انتخابات میں ناکامی کو قبول کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا تھا کہ محنت اور کوشش کے باوجود انتخابات میں مطلوبہ کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔

مزید خبریں