منگل,  10 دسمبر 2024ء
3 سال بعد حکومت کسی اور کو دینا عقلمندی نہ ہو گی، وزارت عظمیٰ ہمارا حق ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 3 سال میں ملک کو مستحکم کریں گے لیکن 3 سال بعد حکومت کسی اور جماعت کو دینا دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے پاس اکثریت ہے، وزیر اعظم (ن) لیگ کا حق ہے، ہم 3 سال میں ملک کو مستحکم کریں گے، لیکن 3 سال بعد حکومت کسی اور کو دینا عقلمندی نہ ہو گی

خواجہ آصف نے کہا کہ تین سال میں بہت سے اقدامات کرنے ہوں گے جس سے کچھ طبقوں کی تکالیف بڑھیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے ملاقات اچھی رہی اور بہت مثبت بات چیت ہوئی، کراچی کے عوام کو حقیقی شکایات ہیں، کراچی میں پانی اور دہشت گردی کے مسائل ہیں، میاں صاحب نے پہلے بھی کراچی کے مسائل حل کیے ہیں۔

سابق وزیر نے کہا کہ پنجاب کو مثال بنائیں گے، بتائیں گے صوبوں میں حکومت اور انتظامات کیسے چلتے ہیں، پنجاب کی حکومت کو بہتر کریں گے۔

مزید خبریں