اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل نے سولر کمپنی کے ساتھ مل کر سکھر میں 150 میگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ لگایا ہے۔
سولر پلانٹ مقامی رہائشیوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے گا، یہ منصوبہ صاف توانائی پیدا کرنے کے ساتھ عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے میں فعال کردار ادا کرے گا۔
سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) کے ساتھ 25 سالہ معاہدے کے تحت، پاور پلانٹ سالانہ تقریباً 300 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا۔
اس سے ایک لاکھ 50 ہزار گھرانوں کی بجلی کی ضروریات پوری ہوں گی۔
حکومت کا یہ منصوبہ بجلی کی کمی پر قابو پانے اور کاربن مساوی گیس کے نقصانات سے بچنے میں مدد دے گا۔