بدھ,  18  ستمبر 2024ء
پیپلز پارٹی میں فریال تالپور کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کی تجویز بھی سامنے آگئی، خبر دیکھیں

کراچی اسلام آباد (نیوزڈیسک) پیپلز پارٹی میں آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کی تجویز سامنے آنے لگی ۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور دیگر بھی سندھ کی وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بلاول بھٹو اور آصف زرداری مرکز میں عہدہ قبول نہیں کرتے تو فریال تالپور کو وزیر اعلیٰ بنایا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور دوسری بار سندھ اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News