جمعه,  13 دسمبر 2024ء
حکومت سازی کا فارمو لہ طے نہ ہوسکا ،جوڑ توڑ جاری، سی ای سی اجلاس آج پھر،کب ؟ دیکھیں تفصیل خبر میں

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)عام انتخابات کے 5 روز گزرنے کے باوجود بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان اقتدار کی تقسیم کا فارمولہ طے نہیں ہو سکا۔

وفاق میں حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ کی کوششیں جاری ، جس میں سیاسی ملاقاتیں اور مشاورت آج بھی جاری رہے گی۔

گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا جس کے بعد اجلاس آج سہ پہر تین بجے دوبارہ شروع ہوگا۔

اسلام آباد میں ملاقات کے بعد شیری رحمان نے کہا کہ ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، پیپلز پارٹی تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے لیے رابطہ کمیٹی بنائے گی، جس کے ناموں کا اعلان آج کیا جائے گا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے چاروں صوبوں میں تحفظات ہیں، اجلاس میں بہت سی تجاویز آئیں، حتمی فیصلہ آج کریں گے۔

مزید خبریں