جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
راولپنڈی: پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری

 

سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 42 روز میں 854 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں، جبکہ 6847 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔

قانون کی خلاف ورزی پر 74 لاکھ 55 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 608 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ مزید برآں، 27 غافل ڈرائیوروں کے لائسنس بھی منسوخ کیے گئے، جبکہ 45 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

سی پی او نے کہا کہ شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، اور گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید خبریں