جمعه,  04 اکتوبر 2024ء
راولپنڈی: پبلک سروس گاڑیوں کی چیکنگ، 789 ان فٹ گاڑیاں بند

 

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ 36 روز کے دوران 789 ان فٹ گاڑیوں کو بند کیا گیا ہے۔

سی پی او نے بتایا کہ 6344 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے، جس پر 68 لاکھ 97 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 553 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، جبکہ غفلت برتنے والے 27 ڈرائیوروں کے لائسنس بھی منسوخ کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ، پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور مالکان کے خلاف 45 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ سی پی او کا کہنا تھا کہ غفلت کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی، اور شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان اقدامات کا مقصد عوام کی سیکیورٹی کو بہتر بنانا اور غیر ذمہ دار ڈرائیوروں کا خاتمہ کرنا ہے۔

مزید خبریں