اتوار,  29  ستمبر 2024ء
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں گیس کمپنی کے کیمپ پر حملہ ، 20 سے زائد مزدور اغواء

کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز) بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر گیس کمپنی کے کیمپ پر فائرنگ کر کے 20 سے زائد مزدوروں کو اغواء کر لیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے کمپنی کے زیر استعمال آٹھ بلڈوزروں کو بھی نذر آتش کر دیا ، واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔

امن و امان کی صورتحال ، بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ صرف دن کے اوقات میں چلانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں پنجگور کے علاقے خدا آبادان میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 7 مزدوروں کو قتل کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں 5 ہزار والدین کا بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار

اس سے قبل اگست میں موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 مسافروں کو بسوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News