کراچی(نیوز ڈیسک)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے کار ساز حادثے کیس میں تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت تک چالان پیش کرنے کی مہلت دیدی،کراچی کی مقامی عدالت میں کار ساز حادثہ کیس کی سماعت ہوئی جہاں ملزمہ نتاشہ کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگائی گئی،تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ شدید بیماری کے باعث حتمی چالان مکمل نہیں کیا جا سکا، 14دن کی مہلت دی جائے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت تک چالان پیش کرنے کی مہلت دے دی اور کیس کی مزید سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کر دی۔قبل ازیں 13ستمبر کوکراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کارساز میں نشے کی حالت میں کار چلانے اور دو لوگوں کی جان جانے کے کیس میں ملزمہ نتاشہ کے خلاف مقدمے میں ایک اور سیکشن کا اضافہ کیا گیا تھا جبکہ عدالت نے تفتیش مکمل کرکےآئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا گیا تھا۔