هفته,  21  ستمبر 2024ء
اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی بند ، سالٹ رینج پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی طور پر بند کر دی گئی۔

اسلام آباد سے لاہور جانے والی موٹروے پر ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا ، اسلام آباد ٹول پلازہ سے گاڑیوں کا رخ تبدیل کیا گیا تاہم لاہور سے اسلام آباد آنے والی ٹریفک کے لیے موٹروے کھلی ہے۔

ادھر موٹر وے للہ انٹر چینج بند ھونے سے سالٹ رینج پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: سکھر: موٹروے پر کار اور ٹرک میں ٹکر، حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

یاد رہے کہ آج لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ ہو رہا ہے ، گزشتہ روزحکومت پنجاب نے رنگ روڈ کاہنہ میں جلسے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دی تھی،جلسے کا وقت دوپہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک  ہو گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News