پیر,  07 اکتوبر 2024ء
عالیہ بھٹ کس بیماری کا شکار ہیں؟ اداکارہ کا انکشاف

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جس وجہ سے وہ زیادہ دیر تک میک اپ بھی نہیں کراسکتیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا کہ وہ اے ڈی ایچ ڈی (اٹینشن ڈیفیسیٹ ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر ) میں مبتلا ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ میک اپ سیٹ پر 45 منٹ سے زیادہ دیر کا وقت نہیں گزارسکتیں اور سادہ رہنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

عالیہ نے کہا کہ اے ڈی ایچ ڈی عارضے کے سبب مجھے کاموں میں زیادہ وقت لگانے میں دلچسپی نہیں ہے، مجھے لگتا ہے کہ جوہورہا ہے وہ جلدی ہوجائے، یہی وجہ ہے کہ میں میک اپ سیٹ پر بھی 45 منٹ سے زیادہ نہیں گزارسکتی۔

انہوں نے بتایا کہ شادی کے روز میک اپ آرٹسٹ نے درخواست کی کہ میں انہیں تیاری کیلئے 2 گھنٹے دوں تو میں نے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ میں تمہیں گھنٹے نہیں دے سکتی کیوں کہ میں chill رہنا چاہتی ہوں۔
واضح رہے کہ اے ڈی ایچ ڈی ایک ذہنی عارضہ ہے جس میں مبتلا افراد توجہ دینے میں دشواری ،ضرورت سے زیادہ سرگرمی اور نتائج کی پرواہ کئے بغیر کام سرانجام دیتے ہیں۔
رنبیر کپور نے 2022 میں عالیہ بھٹ سے شادی کی تھی اور دونوں اسی برس نومبر میں بیٹی راہا کے والدین بھی بنے۔

مزید پڑھیں: معروف بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

مزید خبریں