جمعه,  04 اکتوبر 2024ء
پانی کھڑے ہو کر پینے کے ایسے ایسے نقصانات کہ آپ حیران رہ جائیں گے،دیکھیں

پانی کھڑے ہو کر پینے کے ایسے ایسے نقصانات کہ آپ حیران رہ جائیں گے،دیکھیں

پانی پیتے ہوئے چند باتوں کا خیال رکھنا اہم ہے، ایک تو گھونٹ گھونٹ کر کے پانی پینا چاہیے دوسرا بیٹھ کر پانی کو پیا جائےیہاں ہم نے چند وجوہات کا ذکر کیا ہے جس کی بنا پر انسان کو کھڑے ہو کر پانی پینے سے گریز کرنا چاہیے :

جوڑوں میں سیال جمع ہونا

عمومی خیالات کے مطابق کھڑے ہو کر پانی پینے سے جسم میں سیال کا توازن بگڑ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں جوڑوں اور ہڈیوں کی مشکلات سامنے آ سکتی ہیں۔کھڑے ہو کر پانی پینے سے جوڑوں میں سیال جمع ہو سکتا ہے اور یوں جوڑوں کی سوزش (سوجن) یا عضلاتی نظام کے دیگر مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

نظامِ انہضام کمزور ہونا

کھڑے رہ کر پانی پینے سے جسم میں ہاضمے کا عمل متاثر ہوسکتا ہے،، انسان جب کھڑے ہونے کی حالت میں ہوتا ہے تو جسم میں تناؤ ہوتا ہے۔کھڑے ہو کر پیا گیا پانی بہت تیزی سے نظام ہاضمہ سے گزر جاتا ہے، اس بہاؤ کے نتیجے میں غذا کے غیر مناسب طریقے سے ٹوٹنے اور جذب ہونے کا عمل واقع ہو سکتا ہے۔ اس طرح نظام انہضام میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں اور انسان اپھار اور بے چینی محسوس کرتا ہے۔

گردوں پر دباؤ بڑھنا

جب انسان کھڑے ہو کر جلدی میں پانی پیتا ہے تو اس کی وجہ سے گردوں میں فلٹریشن کا ضروری عمل رہ جاتا ہے اور پھر گردوں کے اہم افعال پر اضافی بوجھ پڑتا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ اس دباؤ کے نتیجے میں گردے کی صلاحیت میں کمی ہو سکتی ہے، مزید یہ کہ گردے میں پتھری ہونے یا دیگر مسائل پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

دل کی تھکاوٹ

کھڑے ہو کر پانی پینے سے جسم کو معمول سے زیادہ تیزی کے ساتھ سیال کو عمل سے گزارنا پڑتا ہے جس کے نتیجے میں الیکٹرولائٹس کا توازن خراب ہو سکتا ہے۔ اسی طرح تیزی سے پانی پینے سے انسانی دل محفوظ دوران خوان اور سیالوں کا توازن برقرار رکھنے کی کوشش میں تھکن کا شکار ہو سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں دل اور شریانوں کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

اپھار کا خطرہ بڑھ جانا

کھڑے ہونے کی حالت میں پانی پینے سے پانی تیزی سے پیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں پانی کے ساتھ زیادہ ہوا اندر جا سکتی ہے، یہ ہوا ہاضمے کے نظام میں جمع ہو کر پیٹ کے اندر اپھار، گیس اور بے چینی پیدا کر سکتی ہے۔جسم اس اضافی ہوا کو نکالنے میں مشکل کا سامنا کر سکتا ہے، اس سے انسان کو پیٹ بھرے ہونے یا معدے کے پھولنے کا احساس ہوتا ہے اور وہ بے چینی کا شکار ہو جاتا ہے۔

مزید خبریں