راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)چونترہ پولیس کی کاروائی،دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق چونترہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم جہانگیر خان کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم جہانگیر خان کی ایماء پر اس کے ساتھیوں نے نصیر اور انجم کو قتل کر دیا تھا،واقعہ زمین کے تنازعہ کی وجہ سے پیش آیا تھا جس کا مقدمہ اگست 2022 میں درج کیا گیا تھا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھا کہ اشتہاری مجرم کے 02 ساتھی عمران اور جمشید قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں، اشتہاری مجرم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔