جمعه,  04 اکتوبر 2024ء
سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)نصیر آباد پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ گرفتار،مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم 24 ہزار روپے برآمد، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں اسماعیل، شعیب اور عمران شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم 24 ہزار روپے برآمدہوئے، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا،ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جا رہا ہے، ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او نصیر آباد اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منظم و متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید خبریں