راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)گوجرخان پولیس کی کاروائی،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب نامزد اشتہاری مجرم گرفتار، اشتہاری مجرم نے سابقہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کر کے فرحان کو زخمی کر دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب نامزد اشتہاری مجرم اویس کو گرفتارکر لیا، اشتہاری مجرم نے سابقہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کر کے فرحان کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ زخمی کے بھائی کی مدعیت میں رواں سال اپریل میں درج کیا گیا تھا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔