راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون، 04ملزمان گرفتار، ساڑھے 07کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے ملزم یاسر سے 02 کلو 500گرام چرس، آر اے بازار پولیس نے ملزم عمر خان سے 02 کلو 100گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم ایوب خان سے 01 کلو 640گرام چرس، ملزم شیر محمد سے 01 کلو 630گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری رہیں گی۔