جمعه,  04 اکتوبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 15ملزمان گرفتار

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 15ملزمان گرفتار، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے ملزم عبیداللہ سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم اسمٰعیل سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم شعیب سے01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم حسنین سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم جہانزیب سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم علی رضا سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، روات پولیس نے ملزم صغیر سے 01 رائفل 12بور معہ ایمونیشن، ملزم کامران سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم عزیز سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم سلیمان سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، رتہ امرال سے پولیس نے ملزم احمد خان سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، صادق آباد پولیس نے ملزم عبداللہ سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، کینٹ پولیس نے ملزم عمر سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم عامر سے 01پستول 09ایم ایم معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم سبحان اللہ سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں