بدھ,  15 جنوری 2025ء
پولیس کو دھمکیاں اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی ، دانیال عزیز پر فرد جرم عائد

شکرگڑھ(روشن پاکستان نیوز) سینئر سیاستدان دانیال عزیز پر پولیس کو دھکمیاں دینے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شکر گڑھ نے دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کر دی۔ اس موقع پر دانیال عزیز نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے شفاف ٹرائل کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ دانیال عزیز پر الیکشن کے روز پولیس کو دھمکیاں دینے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ تھا۔

یاد رہے کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے دانیال عزیز کو ٹکٹ جاری نہیں کیا تھا جس پر وہ این اے 75 نارووال سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑے تھے ، الیکشن کمیشن نے بھی انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کا پنجاب میں بڑے پیمانے پر تنظیم سازی کا فیصلہ، 14 ستمبر کو اجلاس طلب

مزید خبریں