کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز) محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے میں بند اسکولوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں موجودہ دور حکومت میں مزید 542 اسکول بند ہوگئے۔
محکمہ تعلیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ بند اسکولوں کو فعال کرنے کے لیے 16 ہزار اساتذہ کی ضرورت ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال مئی تک بند اسکولوں کی تعداد 3152 تھی، 2 ستمبر تک 35 اضلاع میں غیرفعال اسکولوں کی تعداد 3694 ہوگئی۔صوبے میں سب سے زیادہ 254 اسکول پشین میں بند ہیں، ضلع ڈیرہ بگٹی میں سب کم 13 اسکول غیرفعال ہیں۔