اتوار,  15  ستمبر 2024ء
ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ماہ ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت جاری ہے۔

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور سیکریٹریٹ میں ہوگا۔ اجلاس میں رویت ہلال زونل کمیٹی اسلام آباد،سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں ماہ ربیع الاوّل کے چاند کی رویت کا فیصلہ اور حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی خود کریں گے۔

کارساز حادثہ کیس: عدالت نے ملزمہ کے شوہر کی عبوری ضمانت منظورکر لی 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News