هفته,  14  ستمبر 2024ء
علی امین گنڈا پور کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔

علی امین گنڈا پور 9 مئی مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی 9 مئی کے چاروں مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 12 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی سپورٹرز کاشیر افضل مروت کے ساتھ بھرپوریکجہتی کااعلان

یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور 9 مئی کے واقعات کے 4 مقدمات میں نامزد ہیں۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News