جمعه,  13 دسمبر 2024ء
عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے خرم دستگیر بھی ہار گئے، دیکھیں تفصیل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)فروری کے عام انتخابات میں ملک نے ایک اور ہلچل دیکھی ہے اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر اپنی قومی اسمبلی کی نشست ہار گئے۔

خرم دستگیر کو مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھے جانے والے گوجرانوالہ میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 78 سے شکست ہوئی تھی۔

تمام 319 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 47 کے سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد مبین عارف 106,169 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

خرم دستگیر خان 88308 ووٹ لے سکے۔

مزید خبریں