بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
گجرات میں چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ کی ریلی پر فائرنگ، مکمل تفصیلات دیکھیں

گجرات (روشن پاکستان نیوز) گجرات میں چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی ریلی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ کی ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کار میں سوار مسلح افراد نے قیصرہ الٰہی کی ریلی پر فائرنگ کی۔ وہ کارکنوں کے ساتھ نتائج کی تبدیلی کے خلاف احتجاج کر رہی تھیں۔

دوسری جانب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 64 کا نتیجہ تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان گاڑیوں نے ہمارے پرامن احتجاج پر حملہ کیا جس کے بعد انہوں نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو زخمی کر دیا۔

مزید خبریں