هفته,  27 جولائی 2024ء
دھاندلی کے باوجود میدان مار لیا ،لطیف کھوسہ کی دبنگ گفتگو ، جلد از جلدعمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا،دیکھیں خبر

لاہور(روشن پاکستان نیوز )عمران خان کو فوری رہا کیا جائے۔لطیف کھوسہ نے عمران خا ن کی رہائی کا مطالبہ کر دیا،الیکشن جیتنے کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ آپ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کی طاقت عوام کی شکل میں دیکھی ہے ، پاکستان کے فیصلے عمران خان کے بغیر نا ممکن ہیں ، عون چوہدری کو جتوانے سے زیادہ شرمناک کوئی بات نہیں ہو سکتی

تفصیلات کے مطابق ،لطیف کھوسہ نے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ عمران خان نیازی کو فی الفور رہا کیا جائے اوراگر عمران خان کو رہا نہیں کیا جاتاتو اس کا مطلب ہے پاکستان کے عوام کی ان خواہشات اور منگوں کی نفی کی جا رہی ہے 25 کروڑ عوام نے کل اپنا فیصلہ دے دیا اور ان کے فیصلے کے مطابق عمران خان نیازی نہ تو باغی ہے اور نہ غدار ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں تقاضا کرتا ہوں کہ صدر پاکستان آرٹیکل 45 کو استعمال کرتے ہوئے ان کی سزا کالعدم م قرار دیں اورمیں حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ عمران خان نیازی کی سزا کو کالعدم کرنے کی ریفرنس صدر پاکستان کوبھیجے ، ہم عدالتوں سے بھی تقاضا کرتے ہیں کہ فی الفورہماری دائر کی گئی اپیلوں کو لگایا جائے اور ان کا انصاف پر مبنی فیصلہ ایک ہفتے کے اندر کر دیا جائے کیونکہ عمران خان نیازی کے خلاف فیصلے سیاسی انتقام کی بنیاد پر ہےمنتقم مزاجی کی بنیاد پر ہے نہ تو میرٹ پر ہیں اور نہ ہی عدالتی نظیر ملتی ہے جس طریقے سےیہ سب فیصلے کیے گئے ہیں وہ ہماری عدالتی تاریخ میں کلنک ہے اور اس سیاہ کلنگ کو مٹایا جائے
انہوں نے کہا کہ ہم اپیل کرتے ہیں کہ ہائی کورٹ ہو یا سپریم کورٹ ہو کہ وہ اس کا جو ہے جائزہ لیں اور فوری فیصلہ کریں کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ عمران خان نیازی بری ہوں گے،
انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو یہ بار بار آزاد امیدوار کہتے ہیں،یہ انڈیپینڈنٹ نہیں ہے ہم لوگ ہم پاکستان تحریک انصاف کے ہی رکن ہیں ہم عمران خان کے سپاہی ہیں ہم نے جو ووٹ لیے ہیں وہ عمران خان کو ہی گئے ووٹ ہےانہوں نے کہا کہ عزم کرتے ہیں کہ ہم انشاءاللہ عمران خان نیازی کو اپنا وزیراعظم لے کر ائیں گے
انہوں نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ عنقریب آپ کو لندن کی واپسی کی ٹکٹ کٹواتے ہوئے نظر ائیں گے اور یہ پکارتے جائیں گے کہ مجھے کیوں بلایا مجھے کس نے بلایا تو یہ بھی نو بت آنے والی ہے
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا جو آئین ہے اس کے مطابق ایک ٹروتھ اینڈری کنسلییشن کمیٹی کمیشن بنایا جائے

ایک سوال کے جواب میں ان کا یہ کہنا تھا کہ اس سے بڑا بھونڈا مذاق نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ 18 ہزار ووٹوں سے ہارنے والا بعد میں 50 ہزار ووٹوں سے جتا دیا جاتا ہے تو یہ مذاق نہ قوم دیکھے گی نہ قوم برداشت کرے گی وہ رات کی پریس کانفرنس بھی دعوی ہو گئی اب اپ دیکھ لیجیے گا یہ بھی جھوٹ کا ملبہ ہو گا یہ بالکل غلط ہے میں نے عرض کیا ہم ازاد امیدوار نہیں ہیں ہم پی ٹی ائی کے امیدوار ہیں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہیں اور ہم یہ ہم جو پارٹی اگر ہمارے سے کوئی تصور کر دیا اول تو ہم سنگل لارجسٹ پارٹی ہیں اور ہم 170 روپے پہنچیں گے،ہم مر. کز میں بھی بغیر کسی اتحاد کے حکومت بنائیں گے پنجاب میں بھی بنائیں گے اور خیبر پختون خواہ میں بھی بنائیں گے سو اس لیے کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے ہاں اگر ہمارا کوئی ہم نوا ہے تو وہ ہم سے بات کرے گا تو پھر پارٹی فیصلہ کرے گی اور حتمی فیصلہ پھر بھی عمران خان کرے گا

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News