هفته,  12 اکتوبر 2024ء
راناثناء اللہ کوفیصل آباد میں شکست فاش، نثار جٹ سے ہار گئے

فیصل آباد (روشن پاکستان نیوز) فیصل آباد کے حلقہ این اے 100 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر نثار جٹ نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو شکست دے دی۔

جمعرات کو پاکستان بھر میں 265 جنرل اور 590 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پولنگ ہوئی۔
عوام نےپنجاب اسمبلی کی 297 میں سے296، سندھ کی 130، بلوچستان کی 51 اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی 130 میں سے 128 نشستوں پر ووٹ کا حق استعمال کیا۔
حلقہ این اے 100 سے موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کو بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور آزاد امیدوار ڈاکٹر نثار جٹ نے سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کو شکست دی ہے۔

حلقہ این اے 100 کے آزاد امیدوار ڈاکٹر نثار جٹ نے 125 ہزار 53 ووٹ حاصل کیے جب کہ مسلم لیگ ن کے رانا ثناء اللہ نے 16 ہزار 934 ووٹ حاصل کیے۔

مزید خبریں