پیر,  04 نومبر 2024ء
خواجہ آصف تمہیں شرم آنی چاہیے،ریحانہ ڈار نے انتخابی نتائج کےخلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 سیالکوٹ سے آزاد امیدوار ریحانہ ڈار نے انتخابی نتائج کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔

عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف اور آر او نے مل کر عوام کو دھوکہ دیا اور نتائج بدلے، عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

ریحانہ ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف آپ کو شرم آنی چاہیے، مجھے 65 ہزار ووٹوں کی برتری حاصل تھی، میرے پاس ثبوت ہیں، مجھے عدالتوں سے انصاف کی امید ہے، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ جاؤں گی۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس 353 پولنگ اسٹیشنز کے 45 فارم ہیں، خواجہ آصف ہر پولنگ اسٹیشن سے ہار گئے، ہمیں آر او کی جانب سے نتائج فراہم نہیں کیے گئے، ہمیں آر او آفس کے اندر نہیں جانے دیا گیا۔

عثمان ڈار کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو ہراساں کیا گیا۔

مزید خبریں