هفته,  27 جولائی 2024ء
بلوچستان صوبائی اسمبلی کے مختلف حلقوں کے نتائج،تفصیل دیکھیں خبر میں

کوئٹہ (روشن پاکستان نیوز)بلوچستان صوبائی اسمبلی کے مختلف حلقوں کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔

بلوچستان صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 41 کوئٹہ 4 کے 110 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے، آزاد امیدوار ولی محمد 9318 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار عبدالغفار خان کاکڑ 7270 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 48

پی بی 48 پشین 2 کے تمام 90 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج جاری کر دیئے گئے، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سردار امجد خان ترین 15053 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار سید شاہ نواز کرل 3466 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 47

پی بی 47 پشین 1 کے تمام 109 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی نتیجے میں آزاد امیدوار اسفندیار خان کاکڑ 21714 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جے یو آئی ف کے مولوی کمال الدین 18989 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 3

پی بی 3 قلعہ سیف اللہ کے تمام 153 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آ گیا، آزاد امیدوار مولانا نور اللہ 21922 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جے یو آئی ف کے مولانا عبدالواسع 18460 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 11

پی بی 11 جھل مگسی کے تمام 68 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے نوابزادہ طارق مگسی 44 ہزار 556 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر مرتضی عباس 1244 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 22

پی بی 22 لسبیلہ کے تمام 129 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے جام کمال خان 38562 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد حسن جاموٹ 18373 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 32

پی بی 32 چاغی کے 91 پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ آ گیا۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے صادق سنجرانی 18802 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی ایف کے میر امان اللہ نوزئی 17009 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 16

PB16 جعفرآباد کے تمام 111 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ۔

جماعت اسلامی پاکستان کے عبدالمجید 15248 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے راحت جمالی 14131 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 39

پی بی 39 کوئٹہ 2 کے تمام 99 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے میں آزاد امیدوار بخت محمد 6618 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جے یو آئی ف کے سید عبدالواحد 5878 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 46

پی بی 46 کوئٹہ 9 کے تمام 55 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی نتیجہ۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے شہزادہ احمد عمر احمد زئی 4638 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی ف کے سردار احمد خان شاہوانی 1752 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 45

پی بی 45 کوئٹہ 8 کے تمام 49 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج میں پاکستان پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک 5671 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جے یو آئی ف کے میر محمد عثمان پرکانی 4346 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 15

پی بی 15 شہاب پور کے تمام 112 پولنگ اسٹیشنز سامنے آگئے، مسلم لیگ ن کے سلیم احمد کھوسہ 24619 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کے میر دران خان کھوسہ 15997 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 6

پی بی 6 ڈھاکہ کی نشست سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مسعود علی خان لونی کامیاب ہوئے ہیں۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 6 دکی سے مسعود علی خان لونی 10 ہزار 375 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

ان کے مدمقابل آزاد امیدوار سردار محمد انور نصر 9 ہزار 799 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 9

پی بی 9 کوہلو سے پیپلز پارٹی کے امیدوار میر نصیب اللہ خان کامیاب قرار پائے ہیں۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق میر نصیب اللہ خان 5 ہزار 842 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار غزین خان مری 3 ہزار 325 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 29

پی بی 29 پنجگور 1 سے بی این پی اے کے میر اسد اللہ بلوچ کامیاب قرار پائے ہیں۔

غیر سرکاری اور نامکمل نتائج کے مطابق میر اسد اللہ بلوچ 7 ہزار 801 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ نیشنل پارٹی کے محمد اسلم بلوچ 4 ہزار 211 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 34

پی بی 34 نوشکی سے جے یو آئی پی کے امیدوار غلام دستگیر بادینی نے کامیابی حاصل کی۔

غلام دستگیر بادینی 16 ہزار 771 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد رحیم 15 ہزار 14 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 35

PB-35 سوراب سے جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار ظفر اللہ خان زہری نے کامیابی حاصل کی۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ظفر اللہ خان زہری 16 ہزار 579 ووٹ لے کر کامیاب رہے جب کہ پیپلز پارٹی کے نعمت اللہ خان زہری 11 ہزار 113 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 40

پی بی 40 کوئٹہ سے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی کامیاب قرار پائے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قادر علی 6 ہزار 268 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے اختر خروٹی 3 ہزار 940 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News