ڈی جی خان (روشن پاکستان نیوز)گزشتہ روز پاکستان کے کروڑوں شہریوں نے ووٹ کا حق استعمال کیا ۔
اور ملک کی قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں اپنے نمائندوں کو منتخب کرنے کے لیے ووٹ دیا۔
یہ عمل شام 5 بجے ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی تاہم انتخابی نتائج کے اعلان کا عمل تاحال جاری ہے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے 185 ڈی جی خان سے آزاد امیدوار زرتاج گل 94881 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پیپلزپارٹی کے سردار دوست محمد کھوسہ 26621 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کامیاب ہوگئے۔
غیر حتمی نتیجے کے مطابق حنیف عباسی نے 96 ہزار 649 ووٹ حاصل کیے جب کہ آزاد امیدوار شہریار ریاض 82 ہزار 613 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔