هفته,  23 نومبر 2024ء
2 گھنٹے لوڈشیڈنگ برداشت کرنے پر 50 ارب روپے کی بچت ہوسکتی ہے،وزیر توانائی کا مشورہ

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر توانائی اویس لغاری نے لوڈشیڈنگ کی انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ برداشت کرلیں تو 50 ارب روپے کی بچت کی جاسکتی ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم خطے میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی دے رہے ہیں لیکن غریب صارفین کو بجلی سستی دے رہے ہیں جن کا بوجھ دیگر صارفین اٹھا رہے ہیں، مہنگی بجلی کی وجہ سے انڈسٹری بند ہو رہی تھی، انڈسٹری کو کم قیمت پر بجلی دے رہے ہیں اس کا بوجھ حکومت نے اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ برداشت کرلیں تو 50 ارب روپے کی بچت کی جاسکتی ہے، بجلی بچانے کے اہم اقدامات میں پنکھوں کو کم واٹ پر منتقل کرنا ہے جب کہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے حکومت نے نئی پلانٹس لگائے ۔وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ صارف پر بوجھ 10روپے فی یونٹ تھا جو ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بڑھ گیا، اس وقت بجلی کی اوسط قیمت 44 روپے فی یونٹ ہے۔اویس لغاری نے مزید کہا کہ ہم نے خاموشی کے ساتھ آئی پی پیز پر کام شروع کردیا تھا، یہ بات وزارت سے لیک ہوئی کہ آئی پی پیز سے متعلق کچھ ہونے والا ہے، ہماری مدد ہوگئی شاید جو بات وزارت کھل کر نہیں کررہی تھی وہ انہوں نے کردی، آئی پی پیز سے متعلق خوشخبری دیں گے، پاکستان آگے کی طرف جائے گا۔

مزید خبریں