اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز ) غیرحتمی غیرسرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
سندھ کے صوبائی اسمبلی کے کامیاب امیدوار
پی ایس 17 قمبر شہداد کوٹ:
پی ایس 17 میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی برہان خان 39540 ووٹ لے کر پہلے،گرینڈ ڈیموکریٹو الائنس کے جاوید کھوکھر 15460 ووٹ لے کر دوسرے پر رہے۔
پی ایس 20 گھوٹکی 03:
گھوٹکی 3پی ایس20 میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوارسردارمحمد بخش مہر نے 87 ہزار431ووٹ لے کر فتح اپنے نام کی جبکہ جے یو آئی ف کے امیدوارمحمد اسحاق لغاری 9ہزار401 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پررہے۔
پی ایس 26 خیرپور:
خیرپور کے حلقہ پی ایس 26 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار قائم علی شاہ 47ہزار234 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل جی ڈی اے کے امام بخش 19ہزار567ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
پی ایس 31 خیرپور:
خیرپور کا صوبائی حلقہ پی ایس 31 کے 168 پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق جی ڈی اے کے سید محمد راشد شاہ 58091 ووٹ لیکر کامیاب ان کے مد مقابل پیپلز پارٹی کے سید محمد بچل شاہ 51769 ووٹ حاصل کرسکے۔
مزید پڑھیں:الیکشن کے نتائج سے متعلق شاہد خاقان عباسی کا اہم بیان سامنے آگیا
پی ایس 48 میرپورخاص:
میر پور خاص پی ایس 48 میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج لے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے طارق علی 67923 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ جی ڈی اے کے عنایت اللہ 16231 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
پی ایس 61 حیدرآباد2:
حیدرآباد2 کے حلقہ پی ایس 61 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق شرجیل انعام میمن 63756 ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے جبکہ ان کے مد مقابل جے یو آئی ف کے امیدوار سعید احمد تالپور11889ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
پی ایس 68 بدین:
بدین پی ایس68 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوارمحمد ہالیپوٹو 57ہزار540 ووٹ لے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل کے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے منصور علی13ہزار865ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
پی ایس 77 جامشورو:
پی ایس 77 جامشورو سے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے سید مراد علی شاہ 67513 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جی ڈی اے کے روشن علی 7000 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 78 جامشورو2:
جامشورو2 پی ایس 78 میں غیر حتمی و غیر سرکاری کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سکندر علی شورو 46ہزار245 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ سید منیر حیدر شاہ15ہزار768 ووٹ لے کر دوسرے پر رہے۔
پی ایس 97 کراچی ایسٹ1:
پی ایس97 کراچی ایسٹ1کا غیر حتمی نتیجہ،ایم کیو ایم کے شوکت علی4997 ووٹ لے کر کامیاب، پیپلز پارٹی کے بشیر احمد 4227 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کے کامیاب امیدوار
پی بی 15 صحبت پور1:
صحبت پور 1 بلوچستان کے حلقے پی بی 15 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سلیم کھوسہ 24ہزار936ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوارمحمددوران15ہزار405ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
پی بی 8 سبی:
سبی پی بی8 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوارسرفراز چاکر ڈومکی 27ہزار126 ووٹ لے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدواراصغر مری 18ہزار263ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
پی بی 9 کوہلو:
بلوچستان کے حلقہ پی بی 9 کوہلو میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے نصب اللہ مری5ہزار842 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے،آزاد امیدوارگزین مری 3 ہزار325 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
پی بی 10 ڈیرہ بگٹی:
کوئٹہ پی بی 10ڈیرہ بگٹی میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار میر سرفراز بگٹی 41ہزار300 ووٹ لے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل جمہوری وطن پارٹی کے گہرام بگٹی 16ہزار300ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
پی بی 40:
بلوچستان کے حلقہ پی بی40 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر نائل 6ہزار268 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے اکٹر محمد خروٹی 3 ہزار940 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
خیبرپختونخوا کے صوبائی اسمبلی کے کامیاب امیدوار
پی کے6 سوات:
سوات پی کے 6 میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار فضل حکیم خان 25330 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
پی کے 7 سوات:
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 7 سوات میں آزاد امیدوار امجد علی 25 ہزار 129 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے، پی ٹی آئی پی کے حبیب علی شاہ 13 ہزار 917 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی کے10:
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 10 سوات میں آزاد امیدوار محمد نعیم 21 ہزار 681 ووٹ ووٹ لے کر جیت گئے، پی ٹی آئی پی کے محمود خان 10 ہزار 537 ووٹ ہی حاصل کر سکے۔
پی کے 25 بونیر:
بونیرپی کے 25 میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوارریاض احمد 28ہزار447 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ جے یو آئی کےامیدوارمفتی فضل غفور 12ہزار702ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
پی کے 26 بونیر:
بونیرپی کے 26 میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوارسید فخر جہان19ہزار640 ووٹ لے کر فتح سمیٹ لی جبکہ جماعت اسلامی کےامیدوارناصر علی11ہزارہزار377ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
پی کے 45 ایبٹ آباد:
پی کے 45 ایبٹ آباد میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوارمشتاق غنی 49ہزار2ووٹ لے کرکامیابی حاصل کی، مسلم لیگ ن کے امیدوارملک ارشد اعوان27ہزار180 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پررہے۔
پی کے 51 صوابی:
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 51 صوابی میں آزاد امیدوار عبدالکریم 39 ہزار 653 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، مسلم لیگ (ن) کے نوابزادہ 17 ہزار 898 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 66 شبقدر:
شبقدرپی کے 66 میں مکمل غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عارف احمد زئی 26ہزار80 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ جے یو آئی کے ظفر علی خان19ہزار280 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 67 مہمند:
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 67 مہمند میں آزاد امیدوار محبوب شیر 11 ہزار 841 ووٹ لے کر جیت گئے، اے این پی کے نثار احمد 6 ہزار 691 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی کے 68 مہمند:
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 68 مہمند آزاد امیدوار ڈاکٹر اسرار صافی 20 ہزار 771 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، جے یو آئی کے حنیف زمان 12 ہزار 64 ووٹ ہی حاصل کر سکے۔
پی کے 76 پشاور:
پی کے 76 پشاور میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سمیع اللہ خان 18 ہزار 888 ووٹ لے کرجیت گئے جبکہ اے این پی کے خوشدل خان 12 ہزار 986 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
پی کے 87 نوشہرہ:
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی کے 87 نوشہرہ میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو اپ سیٹ شکست ہو گئی، پی ٹی آئی پی کے سربراہ کو آزاد امیدوار خلیق الرحمان نے 44 ہزار 762 لے کر ہرایا، پرویز خٹک صرف 18 ہزار 176 ووٹ ہی لے سکے۔
پی کے 93 ہنگو:
پی کے 93 ہنگو میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امید وار شاہ تراب خان31ہزار136 ووٹ لے کرمیدان مار لیا جبکہ جمعیت علما اسلام کے مولانا تحسین اللہ 16ہزار933 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔