مانسہرہ(روشن پاکستان نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو قومی اسمبلی کے حلقےاین اے 15مانسہرہ میں شکست ہو گئی۔
مزید پڑھیں:این اے 129لاہور؛حماد اظہر کے والد میاں اظہر نے لیگی امیدوار میاں نعمان کو شکست دیدی
نجی ٹی وی چینل کے مطابق این اے 15مانسہرہ کم تورغرہ کے تمام 550پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزادامیدوار شہزادہ محمد گشتاسپ خان ایک لاکھ 5249ووٹ کر کامیاب ہو گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف 80382ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔