هفته,  21 دسمبر 2024ء
انتخابات کے نتائج ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو زور دار جھٹکا لگ گیا 

لوئر دیر(روشن پاکستان نیوز ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق لوئر دیر کے حلقہ این اے 6 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار محمد بشیر خان 76259 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق 52 ہزار 545 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

مزید پڑھیں: عام انتخابات2024: نتائج آنے کا سلسلہ جاری

یاد رہے کہ 8 فروری کو پاکستان بھر میں قومی اسمبلی کی 265 جنرل نشستوں جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 590 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے 296 اور سندھ کی 130 ، بلوچستان کی 51 اور خیبرپختونخوا سمبلی کی 130 میں سے 128 نشستوں پر عوام کی جانب سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا گیا۔

مزید خبریں