راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں جشن آزادی کے موقع پر پروقار آزادی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق آزادی پریڈ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ، جس کے بعد قائد اعظم محمد علی جناح کی تقریر سنائی گئی جبکہ لیزر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے قیام پاکستان کے مناظر دکھائے گئے ۔ آزادی پریڈ میں مادر وطن کے شہداء کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا گیا، پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس نے مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا مظاہرہ کیا ۔
مزید پڑھیں: پی ایم اے کاکول میں آج آزادی نائٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی ہوں گے