اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) شیخ الحدیث مولانا محمد انور بدخشانی انتقال کر گئے ہیں۔
92سالہ مولانا محمد انور بدخشانی عارضہ قلب میں مبتلا تھے،نمازجنازہ مفتی تقی عثمانی نےپڑھائی۔
جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس ڈاکٹر مولانا نعمان نعیم سمیت جامعہ کی انتظامیہ، طلبہ اساتذہ حضرات مولانا محمد انور بدخشانی کے انتقال پر انتہائی غمزدہ اور افسردہ ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی درجات بلند فرمائے۔
مزید پڑھیں: پاکستان سے سعودی عرب کے گہرے تعلقات ہیں، سعودی سفیر
دوسری جانب جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ بنوری ٹاؤن کے شیخ الحدیث مولانا انور بدخشانی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی رحلت علمی حلقوں کے لیے بڑا نقصان ہے۔